اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے شکرپڑیاں میں فیملی پارک اور کنول جھیل کا تعمیری کام مکمل کرلیا ہے تاکہ شہر میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
سی ڈی اے چیرمین عامر احمد علی نے فیملی پارک اور جھیل کا افتتاح کیا۔
سی ڈی اے سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق چیرمین سی ڈی اے کے اس قدم کا مقصد شہر کے باسیوں کو بہترین سیاحتی سہولیات دینا ہے۔
یہ 2009 کے بعد پہلا فیملی پارک ہے جس کا افتتاح سی ڈی اے نے کیا ہے۔
یہاں پر تعمیرات کرتے ہوئے جگہ کی قدرتی خوبصورتی کی حفاظت کا خیال رکھا گیا۔
پتھروں اور لکڑی سے پارک میں بیٹھنے کی جگہ تعمیر کی گئی اور سی ڈی اے نے یہاں گھاس لگانے اور شجر کاری کا خصوصی انتظام کیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…