Graana News

سی ڈی اے نے اسلام آباد میں نئے پارک کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین فور میں تھَرڈ روڈ پر واقع ہل پارک کا افتتاح کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

افتتاحی تقریب میں چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سمیت کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ممبر فنانس اور متعلقہ شعبوں کے افسران اور تاجر برادری کے نمائندگان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہل پارک کے افتتاح کے موقع پر پودا لگا کر رواں برس سپرنگ پلانٹیشن مہم کا آغاز بھی کیا جبکہ شعبہ ماحولیات کی جانب سے پارک کے افتتاح کے موقع پر 500 سے زائد پودے بھی لگائے گئے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایات جاری کرتے ہوئے متعلقہ شعبوں کو کہا کہ روشنی کے مناسب نظام کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔ اسی طرح شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے جوگنگ ٹریک کو بھی مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل یہ جگہ ناقابل استعمال اور غیر فعال ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں کچرے کے انبار تھے۔ جس پر سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث یہاں پارک کی تعمیر کی گئی تاکہ شہریوں کو صحت مندانہ اور تفریحی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ رواں برس موسم بہار میں شہر بھر میں تین لاکھ سے زائد بڑے سائز کے پودے لگائے جائیں۔

مذکورہ پارک میں بچوں کے کھیلنے کیلئے جھولے، واک ویز، جوگنگ ٹریک، سائیکلنگ ٹریک سمیت دیگر سہولیات بھی شامل ہیں۔ اسی طرح ماحول کو سرسبز و شاداب رکھنے کیلئے پارک میں مختلف رنگوں کے موسمی پھول بھی لگائے گئے ہیں تاکہ پارک میں آنے والے شہری پر فضا ماحول میں بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago