اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی انتظامیہ نے ادارے میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین اور شہر کے دیگر رہائشیوں کے لیے کرسمس کی تقریبات کا اہتمام کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام اسلام آباد کے اوپن ایئر تھیٹر شکر پڑیاں میں کرسمس کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ سی ڈی اے کے مسیحی ملازمین نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی۔ بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی خوشیوں میں شرکت اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھی۔
مزید یہ کہ سی ڈی اے انتظامیہ پہلے ہی کرسمس کے موقع پر ادارے میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس الاؤنس اور ایڈوانس تنخواہ کی منظوری دے چکی ہے۔ اس سلسلے میں نان گزیٹڈ ملازمین کو مکمل بنیادی تنخواہ جبکہ گزیٹڈ ملازمین کو نصف بنیادی تنخواہ بونس کی ادائیگی کے طور پر دی گئی ہے۔ اسی طرح ریگولر اور ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی ریگولر پے سکیلز کے مطابق الاؤنس کی ادائیگیاں کی گئیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…