اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے 13 کمرشل پلاٹ 20.35 ارب روپے میں نیلام ہوگئے۔
سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹس کے نیلام عام کا انعقاد 2 دن یعنی 4 اور 5 اگست کو جناح کنوینشن سینٹر میں کیا جارہا ہے۔
کل اس آکشن کا پہلا روز تھا جس میں 13 کمرشل پلاٹوں کے عوض سی ڈی اے کو 20.35 ارب روپے کی آمدن ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایٹ مرکز کے 4 پلاٹ نیلام ہوئے جس میں پلاٹ نمبر 53 کو 6.5 ارب روپے میں نیلام کیا گیا۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ نیلامی میں فسیلیٹیشن ٹیم کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جو کہ سرمایہ کاروں کو مختلف امور پر گائیڈنس فراہم کرے گی۔
اسی طرح بولی کی منظوری کی صورت میں 25 فیصد بڈ اماؤنٹ 30 دنوں کے اندر جمع کروائی جائے گی اور ایڈوانس ٹیکس پرو ریٹا بنیادوں پر لیا جائے گا۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ پوری پیمنٹ کی صورت میں تعمیر کا فوری آغاز ہوسکے گا اور منظوری کی دستاویز کے 30 دنوں کے اندر مکمل رقم کی ادائیگی پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…