اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جنوری کے مہینے میں تجارتی اور رہائشی عمارات، منصوبوں کی منظوری اور این او سیز کے ذریعے 32 ملین روپے کی آمدن حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی انتظامیہ کی قابل ذکر پالیسیوں کی وجہ سے محکمہ بلڈنگ کنٹرول نے گذشتہ ماہ کے دوران 32 ملین روپے سے زائد کی آمدن حاصل کی۔
سی ڈی اے کے محکمہ بی سی ایس کو جنوری کے مہینے میں رہائشی عمارتوں کی تکمیل کے سرٹیفکیٹ کی کل 9 درخواستیں موصول ہوئیں۔
علاوہ ازیں کمرشل عمارات کے 4 کیس موصول ہوے جس سے 14 لاکھ سے زائد کی آمدن ہوئی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔