اسلام آباد :اسلام آباد چیمبر آف کامرس و صنعت کے وفد نے احمد حسن مغل کی سربراہی میں چئیرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے ملاقات کی۔ملاقات میں مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے پیدا ہونے والے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ سی ڈی اے چئیرمین نے وفد کو آگاہ کیا کہ سی ڈی اے نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں شروع کیا انہوں نے کہا کہ مختلف مارکیٹوں میں بے شمار تجاوزات تھی انہوں نے زور دیا کاروباری طبقے کو اس سلسلے میں سی ڈی اے سے تعاون کرنا چاہیے۔مزید ازاں سی ڈی اے ایک کمیٹی بھی قائم کرے گی جو تجاوزات کی نشان دہی کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کو تاجروں کے ساتھ ایک اور اجلاس کیا جائے گا جس میں اس معاملے پر تاجروں کو اعتماد میں لیا جائےگا۔
سی ڈی اے کاتجاوزات کی نشان دہی او جائزے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ
