Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے کا شہر میں کھوکھوں کی الاٹمنٹ کیلئے مناسب نظام کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کیپٹن نور الامین مینگل نے اسلام آباد میں کھوکھوں کی الاٹمنٹ کے معاملے میں مناسب نظام کی کمی کو دور کرنے کے پیشِ نظر اقدامات کا آغاز کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈائریکٹر آف اربن پلاننگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان اور ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر شامل ہیں۔ اس کمیٹی کا مقصد اسلام آباد ماسٹر پلان کے مطابق کیوسک کی تعمیر کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی کرنا ہے۔ اور مختلف مقامات پر کھوکھے  کھلی نیلامی کے ذریعے لیز پر الاٹ کیے جائیں گے۔

اس سے قبل، شہر میں کھوکھوں کی الاٹمنٹ کے لیے کوئی واضح نظام موجود نہیں تھا۔ مزید یہ کہ اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے یہ کھوکھے مخصوص ڈیزائن کے ساتھ تعمیر کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ شہر میں کھلی جگہوں کی الاٹمنٹ کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ یہ اقدام دارالحکومت کی خوبصورتی قائم رکھنے اور رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے شہر کو منظم رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago