سی ڈی اے نے سیکٹر ڈی 12 کو بحال کرنے کا پلان تیار کرلیا

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سیکٹر ڈی 12 کی تعمیر و ترقی کا پراجیکٹ پلان تیار کرلیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس پلان کے تحت سیکٹر میں 5 پارک بنائے جائیں گے جن میں جاگنگ اور سائکلنگ ٹریکس کی خصوصاً نشاندہی ہوگی۔

سی ڈی اے افسران کے مطابق جاگنگ اور سائکلنگ کے خصوصی ٹریکس سے شہری مارگلہ پہاڑیوں کے عین عقب میں ماحولیاتی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یہ پلان، سی ڈی اے کے شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

مقامی لوگوں نے سی ڈی اے کو آگاہ کیا کہ یہاں بیشتر افراد اپنے پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کررہے ہیں تاہم تعمیراتی سرگرمیوں کی بہتات کی وجہ سے معتدد سڑکیں خستہ حال ہیں اور اُنھیں دُرست کرنے کی ضرورت ہے۔

سی ڈی اے کے ممبر انجینرنگ کے مطابق سیکٹر سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا گیا ہے اور سیکٹر کو محفوظ بنانے کے لیے سیکورٹی کیمروں کی انسٹالیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top