اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDA-DWP) کا 66 واں اجلاس چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ اور مختلف ترقیاتی منصوبے منظوری کے لئے پیش کئے گئے جن کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منظور کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں کپیٹل ہسپتال کے ایڈیشنل بلاک میں اسٹیبلشمنٹ آف میڈیکل فیسلٹی کانظر ثانی شدہ پی سی ون منظور کیا گیا. علاوہ ازیں کیپیٹل ہسپتال میں نئے تعمیر ہونے والے بلاک میں پہلے سو بیڈز کی گنجائش تھی۔ تاہم اب پی سی ون کی رقم سے بچت کے بعد مزید پچاس بیڈز کا اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس منصوبے کو چھ ماہ کی مدت میں 186.394 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں، سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں مارگلہ ایونیو N-5 تا M-I توسیع کے منصوبے کی کنسٹرکشن سپر وژن منصوبے کا پی سی ون بھی منظور کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت مارگلہ ایونیو سے لیکر موٹر وے M-I تک 2.4 کلومیٹر زمین کی ایکوزیشن اور اس سڑک کی تعمیر کی جائے گی۔ N-5پر انٹرچینج کی تعمیر بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کو 8 ماہ کی مدت میں 5452.001 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…