سی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں کیپیٹل ہسپتال اور مارگلہ ایونیو توسیعی منصوبے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDA-DWP) کا 66 واں اجلاس چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔  اجلاس میں متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ اور مختلف ترقیاتی منصوبے منظوری کے لئے پیش کئے گئے جن کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منظور کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں کپیٹل ہسپتال کے ایڈیشنل بلاک میں اسٹیبلشمنٹ آف میڈیکل فیسلٹی کانظر ثانی شدہ پی سی ون منظور کیا گیا.  علاوہ ازیں کیپیٹل ہسپتال میں  نئے تعمیر ہونے والے بلاک میں پہلے سو بیڈز کی گنجائش تھی۔ تاہم اب پی سی ون کی رقم سے بچت کے بعد مزید پچاس بیڈز کا اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس منصوبے کو چھ ماہ کی مدت میں 186.394 ملین روپے  کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں، سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں مارگلہ ایونیو N-5 تا M-I توسیع کے منصوبے کی  کنسٹرکشن سپر وژن منصوبے کا پی سی ون بھی منظور کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت مارگلہ ایونیو سے لیکر موٹر وے M-I تک 2.4 کلومیٹر زمین کی ایکوزیشن اور اس سڑک کی تعمیر کی جائے گی۔ N-5پر انٹرچینج کی تعمیر بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کو 8 ماہ کی مدت میں 5452.001 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top