اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی (ڈی وی سی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اتھارٹی کے پلاننگ ونگ کے افسران سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اسلام آباد میں مختلف کمرشل عمارتوں کے بلڈںگ پلانز کی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں 6 کمرشل پلاٹوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔
بلیو ایریا (F-6/F-7) کے پلاٹ نمبر 2 کے نقشے کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح سیکٹر G-10/4 میں کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے عمارت کے بلڈنگ پلان اور نقشہ کی منظوری دی گئی۔
مزید برآں ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کے اجلاس میں سیکٹر B-17، سٹریٹ نمبر 1، پلاٹ نمبر 5 کے بلڈنگ پلان اور نقشے کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح اجلاس میں ایکسپریس وے، کھنہ ڈاک، سروس روڈ ایسٹ، زون 4 میں خسرہ نمبر 1586، 1689، 1688، 1685، 1702، 4400/1701 میں کمرشل عمارت کے بلڈنگ پلان اور نقشے کی منظوری بھی دی گئی۔
علاوہ ازیں سیکٹر I-11/2، بازار نمبر 5 کا پلاٹ نمبر 1 کے آرکیٹیکٹ کی عدم حاضری کے باعث مؤخر کردیا گیا. اسی طرح بلیو ایریا (F-9/G-9) کا پلاٹ نمبر A-3 کے نقشہ کی منظوری قانونی تقاضوں کے پورا نہ ہونے کے باعث اگلے اجلاس تک مؤخر کردی گئی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…