Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے نے7 ہزار سے زائد غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ڈیڑھ سال کے دوران وفاقی دارلحکومت میں مارکیٹوں، سڑکوں، گرین بیلٹ اور فٹ پاتھ ٹریکس میں 7 ہزار آٹھ سو سڑسٹھ سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران تجاوزات کی 13ہزار 243اشیاء بھی ضبط کی گئیں، جس کے بعد ان اشیاء کی نیلامی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ 5.126 ملین روپے کے جرمانے بھی تجاوزات کے خلاف وصول کیے گئے۔ ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (ICT) میں پورے بورڈ میں 1,423 انسداد تجاوزات آپریشنز شروع کیے ہیں۔

 

مزید یہ کہ ڈائریکٹوریٹ پورے اسلام آباد میں مستقل بنیادوں پر انسداد تجاوزات آپریشنز کیے، تاکہ دارالحکومت میں غیر قانونی تعمیرات کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ زمینوں پر قبضہ کرنے والوں اور تجاوزات والوں سے سرکاری اراضی کو واگزار کرانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر دن رات مسلسل آپریشن کیے جا رہے ہیں۔ اس معاملے کو ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ذریعے نمٹا جا رہا ہے۔

 

علاوہ ازیں یہ کہ شہریوں کے تحفظ، ہنگامی طبی امداد کی فراہمی اور ہائیکنگ ٹریکس پر پانی کی سہولت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں فاریسٹ گارڈز مارگلہ ہلز، نیشنل پارک کے تمام راستوں اور ہائیکنگ ٹریکس پر دن بھر گشت کرتے رہتے ہیں۔ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں کسی بھی قسم کی پانی کی پائپ لائن اور بجلی کی فراہمی ممنوع ہے تاکہ دیہاتوں کے علاوہ جنگلی حیات کو کسی بھی خطرے سے بچا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago