اسلام آباد : کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے لیے اراضی الاٹ کرنے کے لیے رقم مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے نے اراضی الاٹ کرنے کے لیے فیڈرل ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن سے 3ارب روپے کی رقم طلب کی ہے ۔ وزارت ہاوسنگ ایند ورکس کے ادارے فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ فاونڈیشن نے سی ڈی اے انتظامیہ کو اراضی مختص کرے کے سلسلے میں درخواست درج کی تھی۔ درخواست کے مطابق چکلالہ راولپنڈی نزد عسکری 6 میں واقع سی ڈی اے کی 508 کنال اراضی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے مختص کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ گزشتہ روز کیبنٹ کو اس معاملے کو زیر غور لایا گیا اور دونوں محکموں کو اس اراضی کی قابل عمل قیمت پر اتفاق رائے کرنے کی ہدایات کی ۔کیبنٹ نے رواں مالی سال کے لیے منظور کردہ بجٹ کی بھی منظو ری کر دی ہے۔
About The Author
متعلقہ بلاگز
سی ڈی اے نے ہائی رائز بلڈنگ ‘ون کانسٹیٹیوشن ایونیو’ کے انتظامات سنبھال لیے
مارچ 8, 2023 مارچ 8, 2023
گرانہ ڈاٹ کام کا ایک نئے عزم کے ساتھ سالِ نو 2023 کا پُرتباک استقبال
جنوری 1, 2023 جنوری 2, 2023
ٹیکنالوجی کے تناظر میں ریئل اسٹیٹ کا مستقبل کیا؟
ستمبر 19, 2022 ستمبر 19, 2022