Graana News

وفاقی ترقیاتی ادارے کا اسلام آباد میں نصب آبی سہولیات شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہر میں پانی کی تمام تنصیبات کو جدید سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس سلسلے میں شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی میٹنگ میں 30 ملین روپے کا پی سی ٹو منظور کرلیا گیا ہے اور کنسلٹنٹ ہائر کرنے کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔

سی ڈی اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر پونا فقیراں، سنگجانی، آر ایل ون سمیت دیگر واٹر ورکس کے مختلف فیزز کو جدید سولر سسٹم پر منتقل کیا جارہا ہے۔

اسی طرح اگلے فیز میں تمام ٹیوب ویلز کو بھی جدید سولر سسٹم پر منتقل کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ان اقدامات سے نہ صرف توانائی کی بچت ہوگی بلکہ اخراجات میں بھی خاطر خواہ کمی ہوگی۔چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور وفاقی حکومت کے وژن کے مطابق توانائی کی بچت میں اضافے کے لئے یہ ایک انتہائی اہم قدم ہے۔

جس سے نہ صرف کروڑوں روپے کی بچت ہوگی بلکہ توانائی بحران پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مزیدبرآں 10 کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر ورکس پر جدید پمپس کو پرانے پمپس سے تبدیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ چار واٹر ورکس پر جدید پمپس کی تنصیب کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے شہر میں مختلف مقامات پر رواں برس 32 نئے ٹیوب ویلز بھی نصب کئے گئے ہیں۔

جبکہ مزید دس نئے ٹیوب ویلز پر کام تیزی سے جاری ہے جن کو جلد ہی آپریشنل کرکے سسٹم میں شامل کرلیا جائے گا۔

اس موقع پر کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے بھی شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور پانی کے ضیاع سے اجتناب کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی شہریوں کے استعمال میں لایا جاسکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago