Graana News

ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے ہائیڈرولوجیکل سروے کرانے پر غور: سی ڈی اے

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نے اسلام آباد میں غیرمعمولی بارشوں کے پیشِ نظر ہائیڈرولوجیکل سروے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے عمارتوں کی تعمیرات، لے آؤٹ پلان اور این او سی کو سروے سے مشروط کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے وفاقی دارالحکومت میں غیر معمولی بارشوں کے پیشِ نظر زون ٹو، تھری، فور اور فائیو میں ہائیڈرولوجکل سروے کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آبی گزرگاہوں کا از سرِنو جائزہ لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اس سروے کی مدد سے پانی کے بہاؤ کو جانچنے، پانی کی گہرائی، پانی کی خصوصیات اور اس کی رکاوٹوں کا بھی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سی ڈی اے کے زیرِانتظام علاقوں بالخصوص اسلام آباد میں آبی گزرگاہوں کے لیے نالوں کے گرد و نواح میں غیرقانونی تعمیرات کا بھی سروے کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل فیصل نعیم نے تحریری احکامات جاری کر دئیے ہیں جبکہ یہ سروے انجینئرنگ اینڈ چیف برانچ سے کروایا جائے گا۔

مذکورہ سروے میں آبی گزر گاہوں کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال غیر معمولی بارشوں کی وجہ سے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں جانی و مالی نقصان ہوا تھا جس کی وجہ سے وفاقی حکومت کے حکم پر ہائیڈرولو جیکل سروے کروایا گیا تھا۔

موجودہ تحریری احکامات میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے زون ٹو، تھری، فور اور فائیو کے علاقوں میں کسی بھی قسم کی تعمیر ات کیلئے این او سی یا لے آؤٹ پلان کی منظوری ہائیڈرولوجیکل سروے سے مشروط ہوگی۔ جبکہ سی ڈی اے کے پلاننگ اور انجینئرنگ ونگ کو رپورٹ پر عمل درآمد کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق ہائیڈرولوجیکل سروے مستقبل میں عمارتوں کی تعمیر کے حوالے سے فیصلہ سازی میں معاونت فراہم کرے گا اور مختلف اداروں کی جانب سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کا پلان بنانے میں بھی اس سروے سے مدد حاصل کی جا سکے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago