اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے نے سیونتھ ایونیو کی کراسنگ پر ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرنے کیلئے انٹرچینج کی تعمیر کی منظوری کے لیے معاملہ متعلقہ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیونتھ ایونیو انٹرچینج کی تعمیر اور آئی جے پی روڈ کی بحالیِ نو کے لیے سی ڈی اے نے تعمیراتی ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سیونتھ ایونیو انٹر چینج کی تعمیر پر لاگت کا ابتدائی تخمینہ 1.5 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ بورڈ سے منظوری کے بعد اس منصوبے پر باقاعدہ تعمیراتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔