اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے تعمیراتی منصوبوں اور انتظامی امور کے حوالے سے قواعد و ضوابط میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
چیئرمین کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عامر احمد علی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے انتظامی امور کی نگرانی یقینی بناتے ہوئے سی ڈی اے نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایسے تعمیراتی رہائشی منصوبں کے قواعد و ضوابط میں تبدیلی لائی جائے۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز منصوبے کے لے آؤٹ پلان کی منظوری کے فوری بعد پلاٹس کی فروخت کا عمل شروع کر دیتی ہیں اور جب سی ڈی اے ان کے لے آؤٹ پلان کو مسترد کرتا ہے تو شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔