سی ڈی اے کا پلاٹس کی ٹرانسفر کے روایتی طریقہ کار پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پلاٹس کی ٹرانسفر کے روایتی طریقہ کار پر پابندی کا فیصلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں کہ 16 مئی کے بعد پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق تمام فائلیں نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) سسٹم پر منتقل اور اپ لوڈ کی جائیں گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ حکام کے مطابق اس جدید طریقہ کار کے تحت پلاٹس کی تمام فائلوں کی تصدیق اور سی ڈی اے کے متعلقہ تمام افسران کی اس سارے عمل تک براہِ راست رسائی ممکن ہو سکے گی۔

اس نظام کے تحت متعلقہ افسران کسی بھی وقت فائلوں کی ٹرانسفر اور تصدیق کی براہِ راست نگرانی بھی کر سکیں گے۔ علاوہ ازیں اس جدید نظام کے تحت درخواست دہندہ صرف ایک ٹریکنگ نمبر کے ذریعے اپنے پلاٹس کی فائلوں کا اسٹیٹس بھی بآسانی چیک کر سکتا ہے۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اگر اس نظام کو صحیح طریقے سے استعمال میں لایا گیا تو جعلی اور بوگس الاٹمنٹ کے امکانات پر کافی حد تک قابو پایا جا سکے گا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ این آر ٹی سی سسٹم کے بغیر کوئی فائل منتقل نہیں ہونی چاہیے جبکہ اکاؤنٹس آفس کو بھیجے گئے تمام کیسز بھی این آر ٹی سی سسٹم کے ذریعے ہی نمٹائے جائیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top