Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے کا غیر قانونی افغان آبادیوں کے خلاف آپریشن جاری

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا دارالحکومت میں غیر قانونی طور پر آباد افغان آبادیوں اور تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے چیئرمین کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایات پر انسداد تجاوزات آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ اس ضمن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دیگر شعبوں کی معاونت سے بدھ کے روز نسٹ یونیورسٹی سیکٹر I-12/2 کے قریب عرصہ دراز سے قائم غیر قانونی افغان بستی کے خلاف ایک میگا آپریشن کا انعقاد کیا۔ لہذا بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں کمرے اور متعدد مویشیوں کے باڑے مسمار کردیئے گئے۔ اس آپریشن کے نتیجے میں 250 کنال اراضی واگزار کروا کر سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے کردی گئی تاکہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جاسکے۔

مزید برآں ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے مارگلہ ٹاون فیز ٹو نزد زرعی ترقیاتی بنک پلاٹ جہاں پر عرصہ دراز سے غیر قانونی افغان بستی قائم تھی. بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے درجنوں مکانات اور مویشیوں کے باڑے مسمار کردئیے گئے اور سرکاری اراضی واگزار کر والی گئی۔

علاوہ ازیں کرنل شیر خان ایونیو منڈی موڑ کے علاقے سے عوامی شکایات کی روشنی میں سڑک کے دونوں اطراف تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے روڈ کو کلئیر کروا دیا گیا۔ اور 6 ٹرک سامان بحق سرکار بھی ضبط کر لیا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago