Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے کا شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

اسلام آباد:  وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کےمطابق اس مہم کے تحت شہر بھر میں بلا تفریق انسداد تجاوزات کارروائیاں جاری ہیں۔ اس ضمن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دیگر شعبوں کی معاونت سے گزشتہ دنوں میں نسٹ یونیورسٹی سیکٹر I-12/2 اور 1-12/3 کے قریب قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن کیا۔ اور 300 کنال اراضی واگزار کرائی گئی تاکہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جا سکے۔

علاوہ ازیں راول ٹاؤن میں عوامی شکایات کے تحت تجاوزات کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعدد تھڑے اور کاؤنٹرز ختم کرکے 4 ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔ اسی طرح پارکنگ ایریا اور گلیوں میں قائم تجاوزات کے خلاف بھی بھر پور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعدد فروٹ سٹال سمیت دیگر تجاوزات کو ختم کردیا گیا۔

مزید یہ کہ سیکٹر F-7 مرکز میں قبضہ مافیا نے کار پارکنگ میں رہڑیوں سمیت مختلف کاونٹرز کے ساتھ تجاوزات بنا رکھی تھیں، جس کے  باعث پارکنگ کے مسائل جنم لے رہے تھے۔ انسداد تجاوزات عملے نے بھر پور کاروائیاں کرتے ہوئے تجاوزات کو ختم کرکے 4 ٹرک سامان بحق سرکار ضبط کر لیا۔ اور عوامی گزرگاہ اور پارکنگ ایریاز کو کلئیر کر دیا۔

بعد ازاں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر جی ٹی روڈ زون ٹو میں درجنوں عمارتوں کو سربمہر کرتے ہوئے مالکان کو نوٹسز بھی جاری کردئیے گئے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago