Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے کا شہر میں انسداد تجاوزات آپریشن جاری

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ (سی ڈی اے) کے چیئرمین اتھارٹی نور الامین مینگل کی ہدایت پر شہر بھر میں انسداد تجاوزات آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق آپریشنز میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ،  اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے علاوہ دیگر متعلقہ شعبے حصہ لے رہے ہیں۔انسداد تجاوزات آپریشنز کی نگرانی ڈی جی انفورسمنٹ کررہے ہیں۔

 

مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ اور متعدد تعمیرات اور تجاوزات کو ختم کرکے سرکاری اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کروالی گئی۔ یہ آپریشن IJP روڈ، G-8 ،F-8، G-5 ،I-9 F-6 ،G-9 ،G-10 ،I-8 کے ساتھ ساتھ راول ٹاون میں بھی کیا گیا۔ اور متعدد تجاوزات کو مسمار کرکے 3 ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔

مزید یہ کہ آپریشن کا آغاز اسلام آباد کی IJP روڈ سے کیا گیا جہاں سروس روڈ کے ساتھ ساتھ چپھر ہوٹل، ریت بجری کے اڈے اور جھگیاں مسمار کردیں گئیں۔ نیز ایسی ہی ایک کارروائی سیکٹر G-8 مرکز کے سامنے کی گئی جس میں گرین بیلٹ پر قائم کئی چھپر ہوٹل گرانے کے ساتھ ساتھ کئی فروٹ سٹال ختم کئے گئے۔ سیکٹر G-9 اور G-10 میں لوگوں نے اپنی پلاٹ لائن سے باہر باڑ لگا کر سرکاری زمیں پر قبضہ کر رکھا تھا۔ انسدادِ تجاوزات عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے کئی گھروں کی پلاٹ لائن سے باہر فنس اور دیواریں ختم کر کے سرکاری زمین واگزار کروا لی۔ سیکٹر F-8 مرکز کی پارکنگ ایریا میں تجاوزات کی وجہ شہریوں کو اپنی گاڑیاں پارک کرنے میں دشواری پیدا ہو رہی تھی اور عوامی شکایات کی روشنی میں فوری کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کو ہٹا کر سامان ضبط کرلیا گیا۔

 

علاوہ ازیں سیکٹر G-5 نادرہ چوک کے مضافات، سیکٹر I-8 میں مارکیٹ کی فٹ پاتھ اور پارکنگ ایریا، لہتراڑ روڈ جہاں اکثر تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک بلاک رہتی تھی۔ سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت کی روشنی میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے روڈ سے تجاوزات ختم کرکے سڑک کو کھول دیا گیا۔

 اور 1 ٹرک سامان ضبط کرلیا گیا۔اسلام کے رولر ایریا راول ٹاون میں انسدادِ تجاوزات عملہ نے بھرپور کارروائی کی جہاں سرکاری زمین پر غیر قانونی 16  کمرے، 3 واش روم، 3 مویشی باڑے، 3 باؤنڈری وال اور 2 کچن گرا کر سرکاری زمین واگزار کرلی گئی۔

اس کے علاوہ چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن نور الامین مینگل کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہفتہ وار تعطیلات میں بھی انسدادِ تجاوزات کے لئے  ایک اسپیشل سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے تاکہ تجاوزات کے خلاف اس آپریشن کو بھرپور طریقے سے جاری رکھا جاسکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago