اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ (سی ڈی اے) کے چیئرمین اتھارٹی نور الامین مینگل کی ہدایت پر شہر بھر میں انسداد تجاوزات آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آپریشنز میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے علاوہ دیگر متعلقہ شعبے حصہ لے رہے ہیں۔انسداد تجاوزات آپریشنز کی نگرانی ڈی جی انفورسمنٹ کررہے ہیں۔
مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ اور متعدد تعمیرات اور تجاوزات کو ختم کرکے سرکاری اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کروالی گئی۔ یہ آپریشن IJP روڈ، G-8 ،F-8، G-5 ،I-9 F-6 ،G-9 ،G-10 ،I-8 کے ساتھ ساتھ راول ٹاون میں بھی کیا گیا۔ اور متعدد تجاوزات کو مسمار کرکے 3 ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔
مزید یہ کہ آپریشن کا آغاز اسلام آباد کی IJP روڈ سے کیا گیا جہاں سروس روڈ کے ساتھ ساتھ چپھر ہوٹل، ریت بجری کے اڈے اور جھگیاں مسمار کردیں گئیں۔ نیز ایسی ہی ایک کارروائی سیکٹر G-8 مرکز کے سامنے کی گئی جس میں گرین بیلٹ پر قائم کئی چھپر ہوٹل گرانے کے ساتھ ساتھ کئی فروٹ سٹال ختم کئے گئے۔ سیکٹر G-9 اور G-10 میں لوگوں نے اپنی پلاٹ لائن سے باہر باڑ لگا کر سرکاری زمیں پر قبضہ کر رکھا تھا۔ انسدادِ تجاوزات عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے کئی گھروں کی پلاٹ لائن سے باہر فنس اور دیواریں ختم کر کے سرکاری زمین واگزار کروا لی۔ سیکٹر F-8 مرکز کی پارکنگ ایریا میں تجاوزات کی وجہ شہریوں کو اپنی گاڑیاں پارک کرنے میں دشواری پیدا ہو رہی تھی اور عوامی شکایات کی روشنی میں فوری کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کو ہٹا کر سامان ضبط کرلیا گیا۔
علاوہ ازیں سیکٹر G-5 نادرہ چوک کے مضافات، سیکٹر I-8 میں مارکیٹ کی فٹ پاتھ اور پارکنگ ایریا، لہتراڑ روڈ جہاں اکثر تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک بلاک رہتی تھی۔ سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت کی روشنی میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے روڈ سے تجاوزات ختم کرکے سڑک کو کھول دیا گیا۔
اور 1 ٹرک سامان ضبط کرلیا گیا۔اسلام کے رولر ایریا راول ٹاون میں انسدادِ تجاوزات عملہ نے بھرپور کارروائی کی جہاں سرکاری زمین پر غیر قانونی 16 کمرے، 3 واش روم، 3 مویشی باڑے، 3 باؤنڈری وال اور 2 کچن گرا کر سرکاری زمین واگزار کرلی گئی۔
اس کے علاوہ چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن نور الامین مینگل کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہفتہ وار تعطیلات میں بھی انسدادِ تجاوزات کے لئے ایک اسپیشل سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے تاکہ تجاوزات کے خلاف اس آپریشن کو بھرپور طریقے سے جاری رکھا جاسکے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔