اسلام آباد: سی ڈی اے کا مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 5 کلومیٹر سڑک کی تعمیر پر غور

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 5 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر  پر غور کر رہی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق، مجوزہ سڑک ایک مشہور ریسٹورنٹ سے بری امام تک جائے گی۔ اس سے پارک کے قدرتی ماحول پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ سی ڈی اے کے پلاننگ اینڈ انجینئرنگ ونگز اس تجویز کو منظوری کے لیے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (DWP) کے سامنے پیش کرنے سے پہلے اس کا جائزہ لیں گے۔

 

مزید یہ کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک پہلے ہی سڑکوں، شاہراہوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیر سے بری طرح متاثر ہوا ہے جس سے قدرتی ماحول کو خطرہ لاحق ہے۔

علاوہ ازیں، پارک میں تفریحی زائرین کی طرف سے کچرے کی بھرمار ہے، جو پارک کے جنگلی جانوروں کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

 

نئی سڑک کی تجویز کو ابھی منظور ہونا باقی ہے اور حکام نے واضح کیا ہے کہ اس تجویز کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top