سی ڈی اے کا اسلام آباد میں عمارتوں کے ساختی استحکام جانچنے کیلئے سروے

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بلڈنگ کنٹرول کو دارالحکومت میں کمرشل اور بلند و بالا عمارتوں کا سروے کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان کے ساختی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی شہر زلزلہ زدہ زونز کے زون 2B میں آتا ہے، اس لیے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد شہباز حسین نے تمام بلڈنگ کنٹرول ونگز کو ان عمارتوں کا سروے کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

 

سی ڈی اے کے چیئرمین کیپٹن (ریٹائرڈ) نور الامین مینگل نے تمام ڈویلپرز، مکینوں اور مالکان سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر متوقع واقعات کو روکنے کے لیے معروف تھرڈ پارٹی کنسلٹنٹس سے اپنی عمارتوں کے ساختی استحکام کا جائزہ لیں۔

 

سی ڈی اے کے اس سروے کا مقصد کسی بھی ناقص عمارت کے ساختی استحکام کو جانچ کر اس کی نشاندہی کرنا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top