Everyday News

سی ڈی اے کے زیرِ نگرانی شہر اقتدار میں انسدادِ تجاوزات آپریشن جاری

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نور الامین مینگل کی ہدایات پر اسلام آباد کو غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنے کے لئے انسداد تجاوزات آپریشن بھر پور طریقے سے جاری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں بھیکہ سیداں میں بھر پور کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اور سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کو ختم کردیا گیا۔ آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، لینڈ و بحالیات، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس نے حصہ لیا۔ بھیکہ سیداں میں سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ 180 کمرے، 40 واش رومز اور 22 کچن سمیت 30 چار دیواریوں کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔ نیز اس آپریشن کا مقصد سیکٹروں کے لئے ایکوائر کردہ زمین سے تجاوزات کو ختم کرکے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنا ہے۔

 

مزید یہ کہ چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن نور الامین مینگل نے کہا کہ تجاوزات کو ختم کرکے بھیکہ سیداں میں باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ علاوہ ازیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکٹرز کے لئے ایکوائر کردہ اراضی سے تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔

واضح رہے گزشتہ کئی ماہ سے کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے میں مصروف ہے۔ اس کے نتیجے میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروائی جاچکی ہے۔ اور سرکاری اراضی پر غیر قانونی قابضین کے خلاف یہ آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago