اسلام آباد: سی ڈی اے کی بہارہ کہو بائی پاس کیلئے حاصل شدہ اراضی کے استعمال پر تشویش

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نئے تعمیر شدہ بہارہ کہو بائی پاس کے دونوں اطراف حاصل کی گئی اراضی کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق زمین کی پٹی تقریباً 200 فٹ چوڑی اور 1.75 کلومیٹر لمبی ہے اور شاہدرہ پل سے شروع ہو کر جوگی سٹاپ مری روڈ تک جاتی ہے۔ سی ڈی اے حکام کو خدشہ ہے کہ اگر انہوں نے بروقت کارروائی نہ کی تو یہ زمین تجاوزات کے استعمال میں آ سکتی ہے۔

سی ڈی اے نے 1960 کی دہائی میں زمین حاصل کی۔ اور بائی پاس روڈ کی تعمیر کے لیے تقریباً 200 فٹ کا استعمال کیا جس سے باقی زمین کی قیمت کئی گنا بڑھ گئی۔ بائی پاس روڈ 3.75 کلومیٹر لمبی ہے اور مالپور سے شروع ہوتی ہے اور جوگی اسٹاپ پر ختم ہوتی ہے، جہاں اسے تقریباً 1.5 کلومیٹر کی ایلیویٹڈ سڑک سے جوڑا جائے گا۔

 

مزید یہ کہ سڑک کا پہلا مرحلہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔اور توقع ہے کہ ایلیویٹڈ روڈ اگلے تین ماہ میں مکمل ہو جائے گی۔ سی ڈی اے حکام کی تجویز کے مطابق اس زمین کو سڑک کے دونوں اطراف پارکس، کھیلوں کے مراکز اور سروس ایریاز بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سی ڈی اے کے چیئرمین نورالامین مینگل نے کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی موٹر ویز کی طرز پر پٹرول پمپس اور ٹک شاپس کے ساتھ دو سروس ایریاز تیار کرنے کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔ سی ڈی اے اس سلسلے میں جلد ٹینڈر طلب کرے گا۔ علاوہ ازیں فلائی اوور کے حصوں پر کام کو تیز کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top