Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے نے شہر میں روشنیوں کے انتظامات 90 فیصد مکمل کر لیے

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہر بھر کی سڑکوں اور شاہراہوں پر روشنیوں کے انتظامات 90 فیصد مکمل کر لیے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں، سروس روڈز اور اہم راستوں پر نئی ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب، پرانی سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور بحالی کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔

مزید یہ کہ اتھارٹی نے اس سلسلے میں گزشتہ ماہ پہلے ہی فنڈز مختص کیے ہیں جس سے نہ صرف ان سڑکوں اور گلیوں میں روشنی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی، بلکہ دارالحکومت میں مجرمانہ سرگرمیوں کو بھی کنٹرول کیا جا سکے گا۔ وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں اسٹریٹ لائٹس کی کمی کی وجہ سے اسٹریٹ کرائمز میں حالیہ اضافہ ہوا ہے، جس سے رہائشیوں کو متعلقہ حکام کے ساتھ مسئلہ اٹھانے پر مجبور کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) کی ہدایت پر ان سیکٹرز I، G، H اور D سیریز کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل، شہری سہولیات کی فراہمی اور ان سیکٹرز میں گھر بنانے والوں کو سہولت فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ مرکزی سڑکوں اور سیکٹرز کے اندر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام سیکٹرز G-7، G-8، G-9، G-10 I-11، I-10،-14 I میں روشنی کے مناسب انتظام کو یقینی بنائے گا۔ -انہوں نے مزید کہا کہ سیکٹرز I-16، D-12 اور دیگر میں بھی کام جاری ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago