اسلام آباد: چیئرمین کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) عامر احمد علی نے شہر میں جاری تعمیراتی کاموں پر اظہارِ اطمینان کیا۔
وہ آئی 14، آئی 15 اور آئی 16 کے دورے پر تھے جہاں اُنہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ جدید پارکس کی تعمیر کریں اور جن لوگوں کو پلاٹس کی الاٹمنٹ ہوگئی ہے وہ گھروں کی تعمیر کو یقینی بنائیں۔
افسران نے سی ڈی اے کے چیئرمین کو یہ بتایا کہ آئی 3/15 میں 866 ملین کا تعمیراتی کام ہورہاہے اور روڈ انفراسٹرکچر پر بھی کام جاری ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔