اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نورالامین مینگل نے سٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹر کی فعالیت کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات تجویز کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکٹر G-7 میں بلیو ایریا کے قریب واقع مرکز کے دورے پر انہوں نے جائیدادوں کی منتقلی کے دوران شہریوں کو درپیش متعدد مسائل پر روشنی ڈالی۔ اور بزرگ شہریوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے علیحدہ کاؤنٹرز کے قیام کا حکم دیا۔
انھوں نے ہفتے میں ایک بار مرکز پر دستیاب ہونے اور موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے وہاں ایک چھوٹا دفتر رکھنے کا اعادہ کیا۔ نیز انہوں نے عہدیداروں کو ہدایات دیں کہ عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی جائے اور انتباہ دیا کہ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے سنٹر میں عملے کی کمی کی شکایات کا بھی ازالہ کیا اور متعلقہ محکمے کو اضافی عملہ فوری فراہم کرنے کا حکم دیا۔ یہ سہولت مرکز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں قائم تھا تاہم گزشتہ برس بلیو ایریا کے قریب ایک نئی تعمیر شدہ عمارت میں منتقل کر دیا گیا تھا، جس میں سی ڈی اے کے دیگر ونگز جیسے بلڈنگ کنٹرول، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، اور ون ونڈو آپریشن شامل تھے۔
علاوہ ازیں چیئرمین نے اسٹیٹ ونگ کے اجلاس کی صدارت بھی کی اور ممبر اسٹیٹ اور دیگر کو ہدایت کی کہ وہ ٹائم لائن کے ساتھ کام کریں اور جائز عوامی شکایات کا ازالہ کریں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔