وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ غیرقانونی تجاوزات کا جامع سروے کیا جائے۔
حکام کے مطابق سی ڈی اے چیئرمین کی زیرِ صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں انسدادِ تجوازات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کی زیر صدارت ہفتہ کو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں انسداد تجاوزات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ممبر پلاننگ، ممبر انوائرمنٹ، ممبر اسٹیٹ، ڈی سی آئی سی ٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک جامع سروے کیا جائے۔ اس سروے میں غیر قانونی عمارتوں اور تجاوزات کی اقسام کی نشاندہی کی جائے گی۔
حکام نے بتایا کہ اس سروے کی بنیاد پر شہر بھر میں ان تجاوزات کو ہٹانے کے لیے مشترکہ آپریشن کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں چیئرمین سی ڈی اے نے ممبر ماحولیات کو ہدایت کی کہ غیرقانونی تجاوزات سے واگزار کرائی گئی زمینوں پر فوری طور پر پودے لگائے جائیں تاکہ دارالحکومت کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔
چیئرمین نے مزید کہا کہ انسداد تجاوزات اور شجرکاری مہم کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ہر ہفتے اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔