Everyday News

دارالحکومت کی ترقی کے پیشِ نظر سی ڈی اے چیئرمین کی ڈویلپرز سے ملاقات

اسلام آباد: دارالحکومت کی ترقی اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کے لیے کاروباری وفد کی اسلام آباد میں سی ڈی اے کے چیئرمین سے ملاقات ہوئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اجلاس کا بنیادی ایجنڈا اسلام آباد میں ڈویلپرز کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سفارشات پیش کرنا تھا۔ ان تجاویز کا مقصد عالمی معیارات پر پورا اترنا اور دارالحکومت میں جامع ترقی کو فروغ دینا تھا۔

اسلام آباد ڈویلپرز ایسوسی ایشن  (IDA)، جس میں ڈویلپرز اور اسٹیک ہولڈرز شامل ہیں، دارالحکومت میں پائیدار اور مؤثر ترقیاتی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ ان کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ شہر کی ترقی بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو۔ اور اس کی مجموعی خوشحالی میں حصہ ڈالے۔

گفتگو کے دوران، سردار یاسر الیاس خان نے شہری ترقی اور شہر کے انفراسٹرکچر کی بحالی میں سی ڈی اے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے تیزی سے پھیلتے ہوئے شہری انتظام کے چیلنجز کو تسلیم کیا۔ اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے جاری اضافہ کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید یہ کہ آئی ڈی اے نے سی ڈی اے کو کئی تجاویز فراہم کیں، جس میں رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ کی ترقی کے عمل کو ہموار کرنے پر توجہ دی گئی۔ کلیدی سفارشات میں بلڈنگ ریگولیشن 2020 پر نظر ثانی، عمارت کی منظوریوں، تکمیلی سرٹیفکیٹس اور 200 فٹ سے اوپر کی آگ سے نمٹنے کے قابل فائر آلات کی ضرورت سے متعلق مسائل کو حل کرنا شامل ہے۔

علاوہ ازیں وفد نے ڈویلپرز کو درپیش سی ڈی اے کی خدمات ڈیجیٹلائز کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ نیز چیلنجز اور بدعنوانی کو کم کرنے اور مجموعی کارکردگی کو بڑھانے میں اس کی صلاحیت پر زور دیا۔ لہٰذا اسلام آباد کی ترقی عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے میں یہ ایک اہم مشترکہ اقدام ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago