اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) سی ڈی اے کے چیئرمین کیپٹن نور الامین مینگل کی ہدایت پر اسلام آباد کو غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنے کے لئے سی ڈی اے کا پارک انکیلو فیز تھری میں انسداد تجاوزات آپریشن تیزی سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، لینڈ و بحالیات، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس حصہ لے رہی ہے۔ سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ 96 کمرے 25 کچن، 32 واش رومز، 5 برآمدے اور 15 غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ چار دیواری کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا
ہے۔
مزید یہ کہ آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے پر چار افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے. آپریشن کا مقصد سیکٹرز کے لئے ایکوائر کردہ زمین سے تجاوزات کا خاتمہ ہے۔ اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن نور الامین مینگل نے کہا کہ تجاوزات کو ختم کرکے پارک انکلیو کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارک انکلیو فیز تھری میں تجاوزات کے خاتمے کے بعد فیز ون اور ٹو سے بھی تجاوزات کو ختم کیا جائے گا۔ واضح رہے سیکٹروں کے لئے ایکوائر کردہ اراضی سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے شروع کیا گیا آپریشن جاری رہے گا. چئیرمین سی ڈی اے کیپٹن نورالامین مینگل کی ہدایت پر آپریشن کی نگرانی ممبر اسٹیٹ کررہے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…