وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے بلیو ایریا میں 1 ارب 27 کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت پر مشتمل زیرِتعمیر پارکنگ پلازہ کا کا تعمیری کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
وفاقی حکام کے مطابق سی ڈی اے چیئرمین نے تعمیراتی جگہ کا دورہ کیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات دیں۔
اس موقع پر چیئرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فی الوقت 4 منزلہ پارکنگ پلازہ کی عمارت کی بیسمنٹ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
سی ڈی اے چیئرمین نے انجینئرنگ ونگ کو معیار برقرار رکھتے ہوئے پراجیکٹ کی تکمیل جلد از جلد کرنے کی ہدایت دی۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق 4 منزلہ پارکنگ پلازہ پر تقریبا 1 ارب 27 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ پارکنگ پلازہ میں بیک وقت 1 ہزار 3 سو گاڑیاں پارک کی جا سکیں گی۔ علاوہ ازیں پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر دکانیں بھی تعمیر کی جائیں گی۔
سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے کی جانب سے شہر کے مختلف حصوں میں چھ پارکنگ ایریاز بنانے کے منصوبوں کا اعلان کیا گیا تھا، جن میں سے تین بلیو ایریا، ایک سینٹورس مال کے قریب، ایک ایف ایٹ مرکز، دو ایف 10 مرکز، ایک کراچی کمپنی اور ایک آئی 8 مرکز میں تعمیر کیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔