Everyday News

چیئرمین سی ڈی اے کی ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایات

اسلام آباد: چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کیپٹن (ر) نورالامین مینگل نے سی ڈی اے افسران کے ساتھ میٹنگ میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق نیز انہوں نے وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کو مناسب اور محفوظ پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔چیئرمین سی ڈی اے کے حکم پر ڈی جی انفورسمنٹ شاہجہاں کی سربراہی میں اور اسلام آباد انتظامیہ کی معاونت سے انفورسمنٹ ٹیموں نے آئی جے پی روڈ پر قائم درجنوں غیر قانونی بس سٹینڈز اور پھلوں اور سبزیوں کے سٹالز کو مسمار کر دیا۔

 

چیئرمین نے الیونتھ ایونیو کے راستے کو بھی صاف کرنے کا حکم دیا اور علاقے میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی ہدایات دیں۔ نیز سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں نے کھنہ پل کے ایک لوپ سے دکانداروں کو ہٹا دیا اور F-6/4 کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا۔

 

مزید یہ کہ اسٹیٹ آفس کے اہلکاروں نے بھی علاقے میں تجاوزات کی نشاندہی میں مدد فراہم کی جبکہ ڈی جی انفورسمنٹ نے چیئرمین کے ویژن کے مطابق انسداد تجاوزات آپریشن جاری رکھنے کا عہد کیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago