Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے کی انسدادِ ڈینگی حکمتِ عملی تیار

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین/ چیف کمشنر آئی سی ٹی نور الامین مینگل اور کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈینگی سے بچاؤ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے سی ڈی اے سیکریٹریٹ اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر انوائرمنٹ (ماحولیات)، ممبر فنانس، ڈی سی آئی سی ٹی، ڈی سی راولپنڈی، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈی ڈی جی سوک مینجمنٹ سمیت ڈی ایچ او اور آئی سی ٹی کے متعلقہ عملے نے شرکت کی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے/ چیف کمشنر آئی سی ٹی نے متعلقہ فارمیشنز کے سربراہوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ممکنہ ڈینگی کی افزائش کے مقامات کی مسلسل نگرانی اور دیگر محکموں کے ساتھ مسلسل رابطہ یقینی بنائیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، MCI کو مزید ہدایت کی کہ وہ موجودہ ورک فورس کو مزید تقویت دینے کے لئے روزانہ کی تنخواہ پر تین ماہ کی مدت کے لئے اضافی 200 پرسنل/ ورک فورس کی خدمات بھی حاصل کریں۔

مزید یہ کہ چیئرمین سی ڈی اے/ چیف کمشنر آئی سی ٹی نے ڈپٹی کمشنر آئی سی ٹی کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی سے متعلق کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موجودہ اور نئے بھرتی کئے گئے عملے کی تربیت کے لئے ایک ٹیم کو شامل کریں۔ نیز انہوں نے انوائرنمنٹ ونگ کو ہدایت کی کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے پورے شہر میں درختوں کی کانٹ چھانٹ بھی کی جائے تاکہ آنے والے دنوں میں اس سرگرمی کو مزید تقویت دی جاسکے۔ علاوہ ازیں ڈی ڈی جی (سی ایم) کو ہدایت کی کہ وہ افرادی قوت کے لئے 150 ریفلیکٹڈ جیکٹس بھی فراہم کریں۔ تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی کے اوقات میں فیلڈ میں نمایاں رہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ محکمہ اوقاف کے ساتھ ملکر تمام مساجد کے واش رومز اور وضو خانوں کا بھی وزٹ کیا جائے۔ تاکہ ڈینگی کو اس کے لاروے پر ختم کیا جاسکے۔

مزید برآں لاروے کے خاتمے کے لئے روازنہ کی بنیاد پر کمرشل اور رہائشی علاقوں میں کیڑے مار ادویات کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے. اسی طرح نالوں میں گندگی پھیلانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ڈینگی وائرس اور اسکی افزائش پر قابو پایا جاسکے۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر آئی سی ٹی نے چیئرمین سی ڈی اے اور شرکاء کو سی ڈی اے کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی اور ایم سی آئی کے عملے کی ڈینگی سے متعلق کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈینگی سے بچاؤ انتظامی اور سماجی ذمہ داری ہے۔ سی ڈی اے، ایم سی آئی، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن اور راولپنڈی ایڈمنسٹریشن کی تمام متعلقہ فارمیشنز ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں گی تاکہ ڈینگی لاروا پر بروقت اور مناسب جانچ کی جاسکے۔ بالخصوص آئی جے پی روڈ، اسلام آباد ایکسپریس وے کے ساتھ ساتھ روات، بہارہ کہو، جھنگی سیداں، کورال اور سوہان پر زیادہ خطرہ والے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔

اس کے علاوہ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ یکم جنوری سے لیکر 4 جولائی تک کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک اسلام آباد میں 5، راولپنڈی میں 13 اور لاہور میں 74 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔

کمشنر راولپنڈی نے اس بات کا اظہار کیا کہ راولپنڈی انتظامیہ سی ڈی اے اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون اور ہم آہنگی کرے گی۔ اور انہوں نے راولپنڈی انتظامیہ کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ فارمیشنز کے ساتھ مسلسل رابطے یقینی بنائیں۔ اور ڈینگی لاروا سے بچاؤ کی سرگرمیوں کے لئے مربوط کوششیں بھی کریں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago