سی ڈی اے نے کیپیٹل ہسپتال کی تعمیر نو شروع کر دی

CDA capital hospital

اسلام آباد: سی ڈی اے نے کیپیٹل ہسپتال کے اضافی بلاک کی تعمیر شروع کردی ۔ پرانا سنگل سٹوری بلاک، جس میں صرف چند کمرے تھے، گرانا شروع کر دیا گیا ہے۔ توڑ پھوڑ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملبے کو 20 لاکھ روپےمیں نیلام کر دیا گیا ہے ،جس میں سائٹ سے تمام ملبہ ہٹانے کا کام بھی شامل ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 پروجیکٹ کیلئے مختص کیئے گئے168  ملین روپے میں پانچ منزلہ عمارت، ایئر کنڈیشننگ سسٹم، الیکٹریکل کنکشنز، جنریٹرز اور دیگر آلات کی تنصیب شامل ہے۔  پانچ منزلہ عمارت میں 100 بیڈزکی گنجائش ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بلاک میں ICUs, CCUs بھی بنیں گی ۔ تعمیر کی جگہ کو مکمل طور پر ڈھانپ دیا گیا ہے تا کہ ہسپتال میں آنے والے مریض اور ملاقاتیوں کو کسی قسم  کی تکلیف نہ ہو۔

اضافی بلاک کی تعمیر کئی سال سے دستاویزی شکل میں رہی مگر کوئی عملی پیش رفت  نہیں ہوئی۔ سی ڈی اےکی سنجیدہ کوششو ں کی وجہ سے یہ کام اب  مکمل ہوتانظر آرہا ہے۔ پروجیکٹ کی منظوری کے بعد بجٹ مختص ہوا،  اور اب تعمیر شرو ع ہو چکی ہے۔

اس بلاک سے سی ڈی اے کے ملازمین کے علاوہ عام پبلک بھی فیضیاب ہوگی۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top