Everyday News

مون سون: ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر سی ڈی اے عملے کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نورالامین مینگل کی ہدایات پر افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ چھٹیاں مون سون میں بارشوں کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے منسوخ کی گئیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے تمام افسران اور اہلکاروں کو ہفتے میں 7 روز کام کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔ مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سی ڈی اے افسران اور اہلکار ہفتہ اور اتوار کے روز بھی کام کریں گے۔ لہٰذا اس ضمن میں سی ڈی اے ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ نے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ واضح رہے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔

مزید برآں چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ افسران و ملازمین جدید مشینری کے ساتھ فیلڈ مین موجود رہیں۔ اور ندی نالوں کی نگرانی کے لئے سی ڈی اے کے عملے اور مشینری کی  فیلڈ میں چوبیس گھنٹے موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

علاوہ ازیں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں تمام ایمرجنسی رسپانس سینٹرز بھی مکمل طور پر فعال ہیں۔ نالوں میں پانی کے بہاؤ میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ جبکہ سیکٹوریل اور نان سیکٹوریل ایریاز میں سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیمیں تعینات کردی گئیں ہیں۔

اسی طرح نشیبی علاقوں میں متعلقہ عملے کی ڈیوٹیاں مزید سخت کردی گئیں ہیں۔ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر شہری سی ڈی اے کی ہیلپ لائن نمبر پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں. مزید یہ کہ مون سون سے قبل ہی سینی ٹیشن ونگ نے شہر کے تمام نالوں کی صفائی کا عمل مکمل کرلیا تھا جبکہ نشیبی علاقوں کی سخت نگرانی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago