اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں جمعرات کے روز بڑے تبادلے اور تقرریاں کی گئیں۔ اور ساتھ ہی چند ڈیپوٹیشن افسران کو پیرنٹ ڈیپارٹمنٹس واپس بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لینڈ ڈائریکٹوریٹ میں گھپلے، بعد ازاں دو اہلکاروں کی معطلی اور ڈائریکٹر لینڈ کی واپسی کے بعد سی ڈی اے نے جمعرات کو ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ کو بھی ان کے محکمے میں واپس بھیج دیا۔ پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل سے تعلق رکھنے والے ایک اور ڈیپوٹیشن افسر کو بھی پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیج دیا گیا۔
دریں اثنا، اندرونی ردوبدل میں، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) الیکٹریکل اینڈ مکینیکل (ای اینڈ ایم) کو ڈی جی انسپکشن اور ڈی جی بلڈنگ کنٹرول ساؤتھ کو تبدیل کرکے ڈی جی ای اینڈ ایم اور شہزادہ فیصل نعیم ڈائریکٹر ٹیکنیکل کو ڈی جی بلڈنگ کنٹرول تعینات کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں، عبدالفتح مکو ڈائریکٹر کوالٹی سروے کو ڈائریکٹر مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹیننس (MRM) اور ڈائریکٹر MRM کو ڈائریکٹر مشینری پول تعینات کیا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ