اسلام آباد: سی ڈی اے بورڈ کا کیپیٹل میڈیکل کالج کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کیپٹن نور الامین مینگل کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس  میں تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد میں سی ڈی اے کیپٹل میڈیکل کالج کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں چیئرمین سی ڈی اے نے ممبر پلاننگ اور ممبر اسٹیٹ کو میڈیکل کالج کے لئے جگہ متعین کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔ اسی طرح فائر بریگیڈ اور ڈسپنسری کے لئے کہوٹہ ٹرائی اینگل میں جگہ مختص کرنے کی منظوری بھی سی ڈی اے کے بورڈ اجلاس میں دی گئی۔ جبکہ سی ڈی اے کی جگہ پر ڈسپنسری اور فائر بریگیڈ سٹیشن، چمبر آف کامرس اور انڈسٹریل ایسوسی ایشن تعمیر کیا جائے گا۔

 

مزید برآں اجلاس میں اسلام آباد کے مختلف کاروباری مراکز میں مزید فلٹریشن پلانٹس کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔  اور سی ڈی اے ہی ان فلٹریشن پلانٹس کو تعمیر کرے گا۔ جبکہ ان فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال بزنس کمیونٹی کرے گی۔

علاوہ ازیں ایف بی آر اکیڈیمی کے لئے زمین دینے کی منظوری بھی اجلاس میں دی گئی۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں سیکٹر C-13 کے لے آؤٹ پلان کی منظوری بھی دی گئی۔ نیز راولپنڈی اور اسلام آباد کی باؤنڈریز پر واقع رہائشی اور کمرشل بلڈنگز کے معاملات کو دیکھنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں آر ڈی اے، سی ڈی اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران شامل ہیں۔

بعد ازاں اجلاس میں سی ڈی اے پلاننگ ونگ میں تین ڈائریکٹرز کی نئی پوسٹیں بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ میزد یہ کہ بورڈ اجلاس میں اسلام آباد میں تیر اندازی (آرچری) کلب کی ایف نائن پارک میں قیام کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top