اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بورڈ نے اسلام آباد ایکسپریس وے کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی باقاعدہ منظوری بورڈ اجلاس میں دی جائے گی۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے کے پی ڈبلیو ڈی سے جی ٹی روڈ تک توسیعی منصوبے پر کام جلد شروع ہو جائے گا کیونکہ سی ڈی اے اس منصوبے کی منظوری دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
سی ڈی اے کے مطابق اس منصوبے کو پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے ضابطہ 42 ایف کے تحت ایک سرکاری ٹھیکیدار ہینڈل کرے گا۔
ایکسپریس وے پر ٹریفک کے بہاؤ کو کم کرنے کے لیے کئی انٹر چینجز بنائے گئے تاہم ان اقدامات کے کوئی دیرپا مثبت اثرات نہیں ہوئے۔
لہذا سی ڈی اے اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے کی توسیع کے علاوہ کوئی قابل عمل آپشن نہیں ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فیصل مسجد سے شروع ہونے والی سڑک کورال اور پی ڈبلیو ڈی اسٹاپ تک چوڑی کر دی گئی ہے تاہم اس کے باوجود ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔
ممکنہ طور پر ایف ڈبلیو او اس منصوبے پر کام کرتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی سے کورنگ تک اسلام آباد ایکسپریس وے کے 2 کلومیٹر طویل حصے کی توسیع کرے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…