اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے اسلام آباد کے سیکٹر ای بارہ میں ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
سی ڈی اے کا ادارہ سیکٹر ای بارہ میں ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ تقریباً 4000 ہزار افراد اسلام آباد کے سیکٹر ای بارہ میں اپنے پلاٹس کی ملکیت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مقامی افراد اور سی ڈی اے کے درمیان ترقیاتی کاموں کو لے کر گذشتہ ایک عرصہ سے تنازعہ چلا آ رہا تھا۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے برس ادارے کی جانب سے سیکٹر ای بارہ میں سڑکوں، گلیوں، نکاسی آب اور پانی کی ترسیل کے ترقیاتی کاموں کے لیے ٹھیکے تفویض کر دیے گئے تھے لیکن مختلف وجوہات کی بناء پر ایک سال کے مقررہ وقت میں ترقیاتی کام مکمل نہ کیے جا سکے۔
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ اداروں کو مذکورہ سیکٹر میں ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ سی ڈی اے کو سیکٹر ای بارہ کے سب سیکٹر 4 میں ترقیاتی کاموں کے لیے ٹھیکیداروں کی جانب سے بولیاں بھی موصول ہو چکی ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…