وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے 12 نجی رہائشی منصوبوں میں نئی الاٹمنٹ پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ نامکمل لے آؤٹ پلان اور سی ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے منظوری نہ دینے کے باعث ان رہائشی منصوبوں میں نئی الاٹمنٹ پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ان 12 نجی رہائشی منصوبوں میں نئی ممبر شپ پر بھی پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں پلاٹوں کی منتقلی پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔۔
مزید برآں تعمیر شدہ مکانات کی فروخت کو بھی رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری سے مشروط کر دیا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔