اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے ٹینتھ ایونیو کی تعمیر کے لئے موصول ہونے ٹینڈرز کھولتے ہوئے ٹھیکہ سب سے کم لاگت کی پیش کش کرنے والے ادارے این ایل سی کو دے دیا۔ ٹینتھ ایونیو کی تعمیر دو مرحلوں میں کی جا ئے گی۔
پہلے مرحلے میں پانچ کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے ساتھ ڈرینج سسٹم کی تنصیب، سڑکوں کے درمیان اور ریلوے کراسنگ پر انڈر پاسز کی تعمیر اور الیکٹریکل کا کام شامل ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں سری نگر ہائی وے پر فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا.
ٹینتھ ایونیو کے دونوں مرحلوں پر ترقیاتی کام پر مجموعی طور پر 10 ارب 28 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
ٹینتھ ایونیو کی تعمیر اسلام آباد کے ماسڑ پلان کا حصہ ہے مگر ماضی میں اس کی تعمیر کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا تاہم کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی موجودہ انتظامیہ کی ہدایت پر اس منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ٹینتھ ایونیو کی تعمیر سے سیکٹر آئی 10، ایچ 9، آئی 9، ایچ 9 اور دیگر ملحقہ سیکٹرز کے مکینوں کو بلواسطہ سہولیات میسر آئیں گی جبکہ اس سڑک کی تعمیر سے دیگر ملحقہ بڑی شاہراہوں پر ٹریفک کے بہائو میں بھی بہتری آئے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…