ایف ڈبلیو او سہالہ فلائی اوور منصوبے کو قبل از وقت مکمل کرنے کے لیے پُرعزم

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے سہالہ فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو تفویض کر دیا ہے۔ ایف ڈبلیو او سہالہ فلائی اوور منصوبے کو قبل از وقت مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سہالہ فلائی اوور کہوٹہ روڈ پر تعمیر کیا جائے گا جبکہ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے اور ایف ڈبلیو او نے مذکورہ تعمیراتی منصوبے کے تعمیر سے متعلق معاہدے پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ایک نجی تعمیراتی کمپنی کو 77 کروڑ روپے میں تفویض کیا گیا تھا تاہم ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تعمیراتی کمپنی منصوبے کی تعمیر پر کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی۔

یہ اوور ہیڈ بریج کاک پل سے کہوٹہ کی جانب تقریبا ً 6 کلومیٹر کے فاصلے پر ریلوے لائن کے اوپر تعمیر کیا جائے گا۔

سہالہ فلائی اوور کی لمبائی 1800 فٹ جبکہ اپروچ روڈ کی لمبائی 900 فٹ ہو گی۔ سہالہ کہوٹہ روڈ پر ٹریفک کے درپیش مسائل کی وجہ سے فلائی اوور کی تعمیر علاقے کے رہائشیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس فلائی اوور کی تعمیر سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے بلکہ اس سے علاقہ مکینوں کی زندگیوں میں بھی آسانیاں پیدا ہوں گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top