Graana News

پلاٹوں کی نیلامی: سی ڈی اے کو پہلے روز 22 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد موصول

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیرِ اہتمام نیلامی کے پہلے روز 8 پلاٹس 22 ارب 11 کروڑ سے زائد کی مالیت میں فروخت کیے گئے۔ منگل کے دن نیلامی کے پہلے روز سرمایہ کاروں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

پلاٹوں کی نیلامی اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں 26 جنوری تک وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے 12 کمرشل اور 46 رہائشی سیکٹرز کے پلاٹوں کی نیلامی کی جانی ہے۔

 

 اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین پلاٹ 8 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت میں فروخت کیا گیا ہے۔ بلیو ایریا کا پلاٹ نمبر تیرہ 30 لاکھ ایک ہزار روپے فی مربہ گز میں فروخت ہوا جبکہ بلیو ایریا کا ہی ایک اور پلاٹ نمبر دو 26 لاکھ 34 ہزار روپے فی مربہ گز میں فروخت کیا گیا۔

 

نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ممبر اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈی ایف اےII ، ڈی جی لاء، ڈرایکٹر پبلک ریلیشنز، ڈ ائریکٹر اربن پلاننگ، ڈ ا ئریکٹر ریجنل پلاننگ، ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ II  اور ڈائریکٹر فنانس کر رہے ہیں۔

 

علاوہ ازیں باقی رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی نیلامی 25 اور 26 جنوری 2023 کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہی منعقد ہوگی۔موصول ہونے والی بولیوں کو جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago