اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی کے دوسرے روز بھی بھرپور پزیرائی ملی۔ نیلامی میں اب تک 15 پلاٹس 18.50 ارب روپے سے زائد میں فروخت کئے جا چکے ہیں۔ پلاٹس کی نیلامی 31 مئی بروز بدھ بھی جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی۔ نیز کمیٹی کے دیگر اراکین میں ممبر اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈی ایف اےII ، ڈی جی لاء، ڈائریکٹر اربن پلاننگ، ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ، ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ-II اور ڈائریکٹر فنانس کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کمیٹی نے نیلام عام کو شفاف بنانے کے لئے مؤثر انتظامات کئے ہیں۔ جس کے باعث سرمایہ کار بولی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اور اپنی پسند کے مطابق پلاٹ حاصل کررہے ہیں۔
علاوہ ازیں موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا، جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔