سی ڈی اے نے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے پانچ منصوبوں کے پی سی ون منظور کر لیے

اسلام آباد: سی ڈی اے ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اسلام آباد کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لیے پانچ بڑے منصوبوں کے پی سی ون کی منظوری دے دی۔ علاوہ اس کے ایک منصوبے کے پی سی ٹو کی منظوری بھی دی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ منظوری چیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کی زیرِ صدارت ایک اجلاس میں دی گئی۔

ایک منصوبہ آئی جے پی روڈ کی کشادگی اور تعمیرِ نو کا ہے۔ اس سڑک پر تین فلائی اوور تعمیر کیے جائیں گے اور اس کی مکمل لاگت 6 ارب 99 کروڑ روپے ہوگی۔

نائنتھ ایوینو اور اسٹیڈیم روڈ کو ملانے والے چوک پر ایک فلائی اوور کی تعمیر کی جائے گی، ایک فلائی اوور کی تعمیر پیر ودھائی کے سامنے فقیر ایپی روڈ کی کراسنگ پر کی جائے گی، ٹینتھ ایوینو کی کراسنگ کے لیے بھی ایک فلائی اوور کی تعمیر منظور شدہ منصوبوں میں شامل ہے۔

علاوہ اِس کے سی ڈی اے نے اسلام آباد ایکسپریس وے پر لگائے گئے قائدِ اعظم کی یادگار پورٹریٹ کی بھی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ کرلیا۔ اس پر پانچ کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے اور اب اس کی بار اس کے گرد ایک حفاظتی پٹی بھی قائم کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم کے پیش کردہ اصلاحات پروگرام کے تحت بائیس اسکولوں میں نئے کلاس رومز کی تعمیر کی بھی اجلاس میں منظوری دی گئی۔

 

مذید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago