Everyday News

سی ڈی اے نے اسلام آباد میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اربوں روپے کے کئی نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔اس کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں اور دیہی رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (DWP) کے اجلاس میں دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں اور ترقی کے منصوبوں کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے 10.5 ارب روپے پی سی ون اسکیم کی منظوری دی گئی۔ یہ منصوبہ دیہی علاقوں میں سڑکوں اور گلیون کی تعمیر، پانی کی فراہمی کے نظام اور صفائی کے نظام کی مرمت پر کام کرے گا۔ اور یہ  منصوبہ دو سال کے اندر مکمل کیے جانے کی امید ہے۔

مزید یہ کہ سی ڈی اے نے 2,120 ملین روپے لاگت کے چٹھہ بختاور ہاؤسنگ سکیم کی بھی منظوری دے دی ہے۔ اور  1,424 ملین روپے کے ایک اور پراجیکٹ، روات ٹی چوک پر N-5 گوجر خان سائیڈ سے اسلام آباد ہائی وے تک دوہرے فلائی اوور کی تعمیر کے لیے بھی منظوری دی گئی ہے۔ اس فلائی اوور کی تعمیر رواں برس نو ماہ کے اندر مکمل ہونے کی امید ہے۔

علاوہ ازیں، سی ڈی اے نے اسلام آباد بس سروس منصوبے کے لیے نظرثانی شدہ PC-I کی منظوری دے دی ہے، جس کی لاگت کم از کم 9,614 ملین روپے ہے۔ نیز سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے لیے نئی مشینری خریدنے کے پیش نظر 2573 ملین روپے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ مزید برآں مارگلہ انڈر پاس کے ذریعے گارڈن ایونیو اور مری روڈ کے درمیان لنک روڈ کے لیے 142 ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

سی ڈی اے نے ایک منصوبے کی توسیع کے لیے سری نگر ہائی وے 7th ایونیو سے سرینا چوک تک پی سی ون کےتحت 4,109 ملین روپے لاگت کے ایک انڈر پاس کی تعمیر کی بھی منظوری دی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago