اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے پشاور موڑ سے اسلام آباد یئرپورٹ تک زیر تعمیر میٹروبس منصوبے کی تکمیل کے لیے کنسلٹنٹ کی منظوری دے دی ہے۔
سی ڈی اے کے گذشتہ بورڈ اجلاس میں اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کے مذکورہ حصے کی تکمیل سے متعلق بین الاقوامی اور مقامی کنسلٹنسی فرمز کی شراکتی خدمات کی حتمی منظوری دی گئی.
کنسلٹنسی فرم کی خدمات کے لیے مجموعی طور پر 3 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئےتھےجبکہ معاہدے کے تحت کنسلٹنسی فرمز منصوبے کے ڈیزائن اور 30 نئی بسوں کی خریداری سے متعلق بڈنگ دستاویزات کی تیاری میں اپنی خدمات فراہم کریں گی۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نےرواں سال میٹرو بس کے اسٹیشنز کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کام کی ابتدائی تکمیل کے بعد منصوبہ سی ڈی اے کے حوالے کر دیا تھا ۔ این ایچ اے نے پشاور موڑ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک 25 کلومیٹر کے ٹریک پر 2017 میں کام شروع کیا تھا جبکہ مذکورہ منصوبے کی کُل لاگت کا تخمینہ 16 ارب روپے لگایا گیا تھا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…