Graana News

سی ڈی اے نے چھ کمرشل عمارتوں کے تعمیراتی ڈیزائن کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں زیرِ تعمیر چھ کمرشل عمارتوں کے تعمیراتی ڈیزائن کی منظوری دے دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کے اجلاس میں اتھارٹی کے پلاننگ ونگ کے افسران سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد میں مختلف کمرشل عمارتوں کے بلڈنگ پلانز منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔

اجلاس میں 7 کمرشل پلاٹوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی فائیو میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو کے پلاٹ نمبر 17 کے بلڈنگ پلان اور نقشے کی منظوری دی گئی۔

اسی طرح سیکٹر ایف ٹین مرکز میں پلاٹ نمبر 6 سی میں بھی ایک پلاٹ کے بلڈنگ پلان کی منظوری دی گئی۔

جبکہ سیکٹر ایف نائن اور جی نائن سے ملحقہ بلیو ایریا میں پلاٹ نمبر ایک کے کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد بلڈنگ پلان کی منظوری بھی دی گئی۔

اسی طرح ایف سِکس اور جی سِکس سے ملحقہ بلیو ایریا کے علاقے میں پلاٹ نمبر 59 کے نقشے کی منظوری اور بلڈنگ پلان کی بھی منظوری اجلاس میں دی گئی۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون فور میں پلاٹ نمبر 64 کے بلڈنگ پلان کی منظوری بھی دی گئی۔

جبکہ سیکٹر جی الیون تھری میں مسجد حدیقتہ الہدی کی تعمیر کے لئے پلاٹ نمبر 11 کے بلڈنگ پلان اور نقشے کی منظوری دی گئی۔

گلبرگ گرین کے علاقے میں پلاٹ نمبر 578 بلاک بی میں سکول کی تعمیر کے لئے بلڈنگ پلان کے نقشے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ سیکٹر جی نائن سے ملحقہ بلیو ایریا کے علاقے میں پلاٹ نمبر 15 کے نقشے کی منظوری کو آرکٹیکٹ کے اجلاس میں نہ ہونے کی وجہ سے مؤخر کردیا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago